Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیاء کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی،  اس سے قبل 8  مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

پاکستان ٹیم نے  بھی گزشتہ میچ میں نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی  بھی بن گئیں۔

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی  طور پر دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2013 میں آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں