Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا، تاہم جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

لارجر بینچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ چیف جسٹس لاپتہ کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل نہیں۔

یاد رہے کہ احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل تجویز کی تھی۔

متعلقہ خبریں