Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو عہدے پر بحال کردیا

لاہورہائیکورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیرافسرکو عہدے پر بحال کردیا.

عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل راشدی نوازنے دلائل دیے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیرافسرکی تعیناتی قوانین کے مطابق کی گئی۔ نادرا کا ڈیٹا لیک ہونے پروفاقی حکومت نے قوانین کے تحت نئی تعیناتی کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے چھ امیدواروں میں سے میرٹ کےمطابق تعیناتی کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نئی تعیناتی کے قوانین میں ترمیم کی توثیق کی۔ تعیناتی رولزکے سیکشن سات کو سنگل بنچ نے کالعدم قرار نہیں دیا۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ سیکشن سات کی موجودگی میں چئیرمین نادرا کو عہدے سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت چئیرمین لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پربحال کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں