اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اورالیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کومعاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد کا الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن کیس کی سماعت کررہا تھا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیاجائے گا۔




















