انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جوش ہل انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے نوجوان فاسٹ بولر جوش ہل میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھےجس سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے۔
20 سالہ جوش ہل نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جوش ہل ان 6 فاسٹ بولرز میں شامل تھے جنہیں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ جوش ہل تھائی انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔




















