Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائیکورٹ کا چیف سیکریٹری کو جرمن اسکول کی زمین کا قبضہ ختم کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ اورنگی ٹاون میں جرمن اسکول کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو جرمن اسکول کی زمین کا قبضہ ختم کروانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ جگہ خالی کروانے کے بعد اس جگہ پر یونیورسٹی یا کالج بنایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اراضی کے تعلیمی مقاصد کے استعمال کے لئے اسکول کی کمیٹی اور ماہر تعلیم سے مشاورت بھی کی جائے اورزمین لیز حاصل کرے والوں کو متبادل فراہم کرنے سے متعلق بھی کمیٹی طے کرے۔ کمیٹی تین ماہ میں اپنی سفارشات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

وکیل درخواست گزارسعید الزماں نے مؤقف اپنایا کہ زمین پر طویل عرصے سے قبضہ مافیا قابض ہے، کروڑوں روپے کی زمین پر متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا۔ جرمن اسکول کی ایک لاکھ پانچ ہزاراسکوائر یارڈ پر قبضہ ہے۔

متعلقہ خبریں