Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کے بعد نیا کپتان کون ہوگا؟ تین نام سامنے آگئے

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کپتان کے لیے تین نام سامنے آگئے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے گذشتہ دنوں وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ پی سی بی نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کپتان کے لیے تین نام سامنے آگئے ہیں جن میں سلمان علی آغا، سعود شکیل اور فخرزمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سعود شکیل بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کے نائب کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں فخر زمان کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی قیادت کرنے کا تجربہ حاصل ہے تاہم سلمان علی آغا ایک ایسا نام ہے جو ڈومیسٹک لیول پر بھی قیادت کرنے کا تجربہ نہیں رکھتے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی ایسی صورتحال میں کیا فیصلہ کرتا ہے جب کہ قومی بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان بھی کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں