پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید،اظہرعلی ، اسدشفیق ، سابق لیجنڈری امپائر علیم ڈار اور حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر عاقب جاوید کو کنوینئر کے فرائض سوپنے جائیں گے۔
سابق کپتان اظہر علی کو ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ ہیڈآف یوتھ ڈویلپمنٹ کا عہدہ بھی دیا جانے کا امکان ہے۔
نئی سلیکشن کمیٹی میں کوچ اور کپتان بھی ممبرہوں گے ۔ کمیٹی کا اعلان پی سی بی کرےگا۔
واضح رہے کہ پرانی 8 رکنی سلیکشن کمیٹی 3 سلیکٹرز،5 نان ووٹنگ رائٹس سیلکٹرز پر مشتمل تھی۔




















