Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔

تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ تحریکِ انصاف کے وکیل حامد خان نے نظرِ ثانی درخواست کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ کیس لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھیجا جائے۔ مجھے دلائل نہیں دینے۔ اس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ میں آپ کو مجبور نہیں کرسکتا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو انٹرپارٹی انتخابات کے لئے نوٹس جاری ہوا، تب بھی نہیں کروایاگیا۔ ایسا تو نہیں کہ آپ لوگ انٹرپارٹی انتخابات کے لئے دلچسپی نہیں رکھتے؟ اورعوام سے ہمدردی لینا چاہتے، انتخابات کروانے کا تو دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ خبریں