Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، عدالت

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکیل پی آئی اے سے کہا کہ آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، آپ خود دستاویز کی کاپی حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلٹ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران  وکیل پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کو پٹیشن کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آٹھ برس بعد آپ کو یاد آیا ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، آپ خود دستاویز کی کاپی حاصل کریں اور تفصیلی جواب جمع کروائیں، ہم آپ کو مہلت دے رہے ہیں۔

وکیل پی آئی اے نے جواب دیا کہ پی آئی اے کو کبھی نوٹس موصول نہیں ہوا، اس پرعدالت نے کہا کہ اگرنوٹس موصول نہیں ہوا تو ابھی آپ کیسے آگئے؟

وکیل پی آئی اے نے جواب دیا کہ سول ایوی ایشن کے وکیل نے اپنی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھیجی تھی تو علم ہوا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث درخواست کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں