Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چمکدار جلد کا حصول اب نہایت آسان

نکھری، بے داغ اور چمکدار جلد تمام ہی خواتین کا خواب ہے اور اس کے حصول کے لیے وہ کئی طرح کے جتن بھی کرتیں ہیں، تاہم گھر میں موجود چند عام سے اجزاء سے جلد کو خوبصورت اور اس کی دلکشی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دودھ اور شہد کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے، تاریخ میں لکھا ہے کہ کلوپیترا بھی اپنی جلد کو خوبصورتی کے لیے دودھ اور شہد سے غسل کرتی تھیں۔ شاید یہی ان کی خوبصورتی کا راز تھا، جو اپنے زمانے کی ایک سب سے چاہی جانے والی خاتون تھیں۔

دودھ اور شہد آپ کی جلد کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

دودھ اور شہد دونوں میں اینٹی مائیکروبائیل خصوصیات پائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں مل کر جلد کے لیے ایک بہترین کلینزر بناتے ہیں۔ دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ ایک الفا ہائڈروکسی ایسڈ ہے جو قدرتی طور پر جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرتا ہے۔

شہد مسامات کھولنے میں اور گندگی کو دور کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ چونکہ شہد اینٹی بیکٹیریل ہے، یہ ایکنی کی روک تھام اور علاج میں بھی بہت مؤثر ہے۔ شہد جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے اور یہ ایک ہیومیکٹینٹ ہے، جو واقعی میں جلد کی طرف نمی کو کھینچتا ہے۔

یہاں پر دودھ اور شہد کو ملاکر ایک بہترین ماسک کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو آپ کی جلد کو ایک نئی چمک فراہم کرے گا۔

اجزاء:

1/2 کپ خشک لیونڈر پتیاں

1/2 کپ شہد

1/2 کپ کچا دودھ

1/2 کپ پیسے ہوئے جو بلکل باریک نہ ہو۔

جو کے کے علاوہ آپ 1/2 کپ پیسے ہوئے بادام، یا بادام کا آٹا، یا 1/2 کپ پیسی ہوئی کافی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ہدایات:

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح ناپ کر  بلینڈ میں اچھی طرح بلینڈ کریں، اس ماسک کو اپنی جلد کی ضروریات کے مطابق بھی تیار کیا جا سکتا ہے، جبکہ آخری جز کا انتخاب آپ اپنی خواہش کے مطابق جو، بادام، یا کافی کر سکتے ہیں۔

آپ کی جلد کی ضروریات کے مطابق انتخاب:

جو: اگر آپ جلد کے لیے نرمی بخشنے اور صاف کرنے والا ماسک چاہتے ہیں تو جو کا استعمال کریں یہ جلد کو سکون بھی فراہم کرے گا۔

بادام: اگر آپ چمکدار جلد کے لیے ایک پالش کی طرح کا ماسک  چاہتے ہیں تو بادام کا انتخاب کریں۔

کافی: اگر آپ ایک ایسا ماسک چاہتے ہیں جو جلد کو ٹائٹ اور ڈی ٹاکسیفائی کرے تو کافی بہترین ہے۔

طریقہ:

اس ماسک کو تیار کر کے چہرے  پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں مساج کریں اور چند منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ بچا ہوا ماسک فریج میں رکھیں اور ایک یا دو دن کے اندر استعمال کریں۔