پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 23 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کے جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ہیری بروک 26، بین ڈکٹ 12، گس ایٹکنسن 10، جیک لیچ 10،ریحان احمد 7، کپتان بین اسٹوکس 3، جیمی اسمتھ 3، زیک کرولی 2 اور اولی پوپ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب بشیر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔کپتان شان مسعود 23 اور عبداللہ شفیق 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کی واحد وکٹ جیک لیچ نے حاصل کی۔
اس سے قبل سعود شکیل اور ٹیل اینڈرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 77 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
راولپنڈی میں کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے 73 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تھا تو مڈل آرڈر میں کوئی بھی بلے باز سعود شکیل کا ساتھ نہ نبھا سکا تھا۔
177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی (45) اور ساجد خان (ناٹ آؤٹ 48) نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 344 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سعود شکیل نے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔ وہ 134 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر گس ایٹکنسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شان مسعود26، محمد رضوان 25، صائم ایوب 19، عبداللہ شفیق 14، عامر جمال 14، کامران غلام 3، سلمان آغا ایک اور زاہد محمود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس ایٹکنسن نے 2 اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی اسپنرز کے سامنے جیمی اسمتھ (89) اور بین ڈکٹ (52) کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکا تھا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
گس ایٹکنسن 29، زیک کرولی 29، جیک لیچ 16، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 9، جو روٹ 5، ہیری بروک 5 اور اولی پوپ 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شیعب بشیر ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔




















