Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ جنوبی افریقہ؛ پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ جنوبی افریقہ میں 7 سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی جنوبی افریقہ میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے، کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، پاکستان نے جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں