Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کو ضمانت منسوخی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کل 9 سماعتوں میں سے 2 میں حاضر جبکہ 7 سماعتوں پر غیر حاضر رہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں