ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے لیے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز رواں سال اپریل میں ہوگا جس کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی۔
ایسے موقع پر فرنچائزز کی جانب سے بھی ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرستیں سامنے آرہی ہے اور حال ہی میں ملتان سلطانز کی جانب سے بھی ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 10 کے لیے محمد رضوان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ریٹیں کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان کے علاوہ عثمان خان، افتخار احمد، فیصل اکرم اور اسامہ میر بھی شامل ہیں۔
تاہم ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ویلی اور طیب طاہر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا ہے جب کہ پی ایس ایل 10 کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی بھی اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں۔




















