Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹو ٹ گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے۔

دوران سماعت کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن چار بی اور چار سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپر بُکس تیار کر لیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں