Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو بھاری مارجن سے ہرانے کے بعد ٹرولنگ شروع کردی، ویڈیو جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کو بھاری مارجن سے ہرانے کے بعد اپنی شاندار کامیابی کا جشن کراچی کنگز کی ٹرولنگ کرکے منارہی ہے۔

اسلا آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ایکس ہینڈل ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کی جھلکیاں شامل کی گئی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے جیتے ہوئے 5 سال گزر چکے ہیں، ساتھ ہی ہفتوں، دنوں اور گھنٹوں کی تعداد بھی لکھی گئی ہے۔

کیپشن کچھ یوں ہے کہ کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ جیتے ہوئے 5 سال، 270 ہفتے، 1892 دن، 45،408 گھنٹے، 27 لاکھ 24 ہزار480 منٹس اور 16 کروڑ 34 لاکھ68 ہزار 800 سیکنڈز گزرچکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کے نیچے شائقین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

عمران صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’’تاریخی فتح پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد‘‘

 

ایک صارف ماریہ راجپوت نے لکھا’’ یار یار نہ کرو ایسا نہ ہو فائنل میں سامنا ہوجائے۔

ریپلائی گے نے لکھا ’’ کراچی گھس گئی اسلام آبادی سینا‘‘

این نامی صارف نے لکھا، ’’ رک جاؤ، فائنل میں پھر ملاقات ہوگی‘‘

 

حسن کلیار نے لکھا، ’’ اتنا غرور اچھا نہیں ہوتا‘‘

 

اسامہ نے لکھا، ’’ بھائی یہ تو گندی والی ہورہی ہے‘‘

راؤ ایم بلال نامی صارف نے لکھا، ’’ اسلام آباد نے کراچی کا ہمیشہ ہی استحصال کیا ہے، لیکن کراچی بدلہ لے گا، ملتے ہیں، پھر فائنل میں، انشااللہ‘‘

متعلقہ خبریں