Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش کے دورہ پاکستان سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات  کامیاب ہوگئے، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازم لعابدین و صدر فاروق احمد  کے درمیان طویل ملاقات کے بعد سیریز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹرافی ہی نہیں دی گئی

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، یہ تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے جلد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

خیال رہےکہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان قبل ازیں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، جس کو اب 3 میچز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں