Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رائل چیلنجز بینگلورو نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل پہلی بار نام کر لیا،کوہلی آبدیدہ

رائل چیلنجز بینگلورو نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل پہلی بار نام کر لیا۔ پنجاب کنگز کو 7 رنز سے ہرادیا،کپتان کوہلی فتح پر آبدیدہ ہوگئے۔

فائنل میں پنجاب کنگز نے رائل چیلنجز بینگلورو کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190رنز اسکور کیے۔ کپتان کوہلی 43 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔

رجت پاٹیدار نے 26 اور لیام لیونگسٹن نے 25 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے 3، 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

191 رنز کے تعاقب میں پنجاب کنگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔ کنگزکی جانب سے ششانک سنگھ 61 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔

آر سی بی کی جانب سے کرونال پانڈیا اور بھونیشور کمار نے 2، 2 وکٹیں لیں۔  یہ پہلا موقع ہے کہ آر سی بی نے آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتاہو۔

پہلی بار ٹائیٹل نام ہونے پر رائل چیلنجز کے کپتان کوہلی آبدیدہ ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں