Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشز سیریز، تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 134 رنز کی برتری

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 129 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں

سڈنی:  ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 134 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 384 رنز پر مکمل کر کے آؤٹ ہوئی تھی، اس طرح دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری حاصل تھی، جو آسٹریلیا نے تیسرے روز اپنی بالادستی میں تبدیل کردی ہے۔

Beau Webster found himself batting at No. 9, Australia vs England, 5th Test, Sydney, January 6, 2025

آسٹریلیا نے دوسرے دن انگلینڈ کو 384 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی بیٹنگ شروع کی اور دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے تیسرے دن اپنی اننگز میں مزید 352 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعی طور پر اسکور 518 تک پہنچادیا، اور یوں انگلینڈ پر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

Steven Smith brought up his 13th Ashes century, Australia vs England, 5th Test, Sydney, January 6, 2025

تیسرے دن آسٹریلیا کو مزید 5 وکٹوں کے محروم ہونا پڑا، اس طرح آسٹریلیا نے تیسرے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 129 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ان کے علاوہ مارنوس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ویبسٹر 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Steven Smith falls backwards after avoiding a bouncer, Australia vs England, 5th Test, Sydney, January 6, 2025

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن 3 اور بین اسٹوکس 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر ثابت ہوئے ہیں، جبکہ جوش اور بیتھل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم مجموعی طور پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنا چکی ہے، اس طرح آسٹریلیا کو اس وقت انگلینڈ پر 134 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Steven Smith launches over cover, Australia vs England, 5th Test, Sydney, January 6, 2025

انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ نے سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز بنا کر اپنی 41 ویں سنچری مکمل کی، ہیری بروک نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنا کر جوروٹ کو بھرپور ساتھ دیا۔

Steven Smith raises his bat for fifty, Australia vs England, 5th Test, Sydney, January 6, 2025

جو روٹ نے اپنی 41 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ آسٹریلیا کے بولرز میں مائیکل نیسر سب سے مؤثر رہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔

متعلقہ خبریں