ترکی کے ایک مقامی سیاستدان حال ہی میں اپنی گھنی اور دلکش مونچھوں کی بدولت انٹرنیٹ پر بین الاقوامی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔
اورحان آوجی کو حال ہی میں مشرقی ترک صوبے بنگول کے ضلع کارلی اوا میں حزور پارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ان کی تقرری کے موقع پر پارٹی نے ان کی اور صوبائی چیئرمین سعید موچو کی ایک تصویر شیئر کی، جو آوجی کی مونچھوں کی وجہ سے غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی شخص نے دنیا کے معمر ترین دادا کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اورحان آوجی کی مونچھیں اتنی متاثر کن، گھنی اور نمایاں ہیں کہ ان کا گنجا سر بھی پس منظر میں چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ان کے چہرے صرف یہی دکھائی دیتی ہیں۔

’’نیا لفظ، نئی آواز‘‘ کے نعرے کے تحت وہ بنگول کے ترک کرد علاقے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کی توجہ صرف ان کی مونچھوں پر مرکوز ہے اور اس پر کسی کو حیرت بھی نہیں ہونی چاہیے۔
آوجی کی منفرد مونچھوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اورالقابات سے نوازنے کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے جن میں ایک مقبول لقب ’’ترکش فائنل باس‘‘ بھی شامل ہے۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کیا وبا ختم نہیں ہو گئی؟ یہ اب بھی ماسک کیوں پہنے ہوئے ہیں؟




















