Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلوی شخص نے دنیا کے معمر ترین دادا کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے چالس کو پہلی بار 91 برس کی عمر میں دادا بننے پر دنیا کا معمر ترین دادا قرار دے دیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے 91 برس کی عمر میں پہلی بار دادا بن کر دنیا کے معمر ترین پہلی بار دادا بننے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

چالس اسمیتھ کی عمر اس وقت 91 سال اور 209 دن تھی جب ان کی پوتی ازلا اسمیتھ پیدا ہوئی یہ بچی ان کے بیٹے ایشلے اسمیتھ اور بہو ہانا اسمیتھ کے ہاں پیدا ہوئی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے چالس کو پہلی بار 91 برس کی عمر میں دادا بننے پر دنیا کا معمر ترین دادا قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

چارلس اسمتھ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 55 برس کے تھے تب  ان کے بیٹے ایشلے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم پوتی کے ساتھ  ان کا فوراً ہی مضبوط تعلق قائم ہو گیا۔

انہوں نے کہا جب میں نے اپنی پوتی کو گود میں اٹھایا تو واپس دینے کا دل نہیں چاہ رہا تھا سوائے ڈائپر تبدیل کرنے کے وقت کے۔

ایشلے اسمتھ نے کہا کہ ان کے والد صرف ریکارڈ ہولڈر ہی نہیں بلکہ ایک متاثر کن شخصیت بھی رکھتے ہیں۔

 ایشلے کے مطابق میرے والد کی سب سے خاص بات یہ ہے یہ خودمختار ہیں اور  ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار رہے ہیں آسٹریلیا میں کیمپر وین کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مورٹن بے میں کشتی رانی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر نے ان کے والد کی سرگرمیوں کو کم نہیں کیا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ متحرک نظر آتے ہیں ان کا مثبت رویہ اور مضبوط دوستوں کا حلقہ ان کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے، اور شاید ان کی زیادہ چائے پینے کی عادت بھی اس میں کردار ادا کرتی ہو۔

متعلقہ خبریں