چینی سائنسدانوں نے جیوژانگ 4.0 تیار کر کے کوانٹم کمپیوٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
چینی سائنسدانوں نے جیوژانگ 4.0 نامی پروگرام ایبل کوانٹم کمپوٹنگ نمونہ تیار کیا ہے جس نے نوری کوانٹم معلوماتی ٹیکنالوجی میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
نیچر جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایس ٹی سی) کی قیادت میں ٹیم نے اس نمونے کو استعمال کرتے ہوئے ’’گاؤسین بوسون سیمپلنگ‘‘ کے مسئلے کو دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں 10 سے 54 گنا زیادہ رفتار سے حل کیا۔
محققین کے مطابق انہوں نے 3 ہزار 50 فوٹونز تک کی کوانٹم حالتوں کو کنٹرول اور شناخت کیا جو اس سے پہلے جیوژانگ 3.0 کے ذریعے حاصل کیے گئے 255 کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔




















