Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے

سعودی وزیرِ داخلہ کی پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی قرار دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی سلامتی، انسدادِ جرائم، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر اتفاق کیا جبکہ سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرِ داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دی جارہی ہے جبکہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سیکیورٹی تعاون کے شعبے میں ہونے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں