کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دونوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 203 روپے کمی سے 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 154 ڈالر کمی سے 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 297 روپے کمی سے 4 ہزار 708 روپے ہوگئی۔



















