سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے- ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کا مقصد معیاری انفراسٹرکچر، سکیورٹی کے مؤثر نظام، جدید طرزِ تعمیر، لینڈ اسکیپنگ، ہارٹیکلچر، بہتر سڑکوں اور فٹ پاتھوں، جدید لائٹنگ اور باوقار عوامی مقامات کی فراہمی کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو کے ماحول اور سہولیات کو بہتر بنانا ہے، جس سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مثبت اور باوقار تشخص کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، نئی باؤنڈری وال کی تعمیر اور سکیورٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی ڈی اے کی اسپیشل پراجیکٹس ڈائریکٹوریٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
جاری کاموں میں سکیورٹی گیٹس اور چیک پوسٹس کی اپ گریڈیشن، مخصوص ویٹنگ ایریا کی تعمیر، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بہتری سمیت دیگر سول ورکس، آرکیٹیکچرل کلاڈنگ اور تعمیراتی کام، باؤنڈری اور سکیورٹی انفراسٹرکچر کی مضبوطی، جدید ایل ای ڈی اور سکیورٹی لائٹس کی تنصیب، فینسنگ، گرِلز، ریزر وائر اور دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لینڈ اسکیپنگ، نئی شجرکاری، گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈپلومیٹک انکلیو کی منفرد سرسبز شناخت کو مزید نمایاں کرنے کے لیے لینڈ اسکیپنگ، ہارٹیکلچر، اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر سہولیات، جدید لائٹنگ، بہتر سڑکیں اور باوقار عوامی مقامات علاقے کے مجموعی ماحول، خوبصورتی اور فعالیت کو مزید بہتر بنائیں گے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد سفارت کاروں، رہائشیوں، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے لیے ایک محفوظ، منظم، خوبصورت اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے۔
ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈشن اسلام آباد کو ایک عالمی معیار کے محفوظ، خوبصورت اور پیشہ ورانہ انداز میں منظم وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے سی ڈی اے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔
اپ گریڈ ہونے سے ڈپلومیٹک انکلیو بین الاقوامی سفارتی برادری کے سامنے پاکستان کا ایک مثبت، باوقار اور جدید تشخص اجاگر کرے گا، جبکہ سفارت کاروں، بین الاقوامی وفود، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں کے لیے ایک بہتر اور عالمی معیار کا ماحول فراہم کرے گا۔
ڈپلومیٹک کمیونٹی نے سی ڈی اے کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے جاری اپ گریڈیشن کے کام کو ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی، انفراسٹرکچر، لینڈ اسکیپنگ اور مجموعی طور پرایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
یہ منصوبہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد میں ایک ایسے ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کی عظمت و وقار، اسلام آباد کے منفرد تشخص اور عصری بین الاقوامی معیار کا حقیقی عکاس ہو۔














