محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد شہر قائدمیں 5 نومبر سے موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں مغربی ہواؤں کی آمد سےشہر میں کئی روز سے جاری خشک موسم کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ موسم کی تبدیلی سے کراچی کے شہریوں کو خشکی اور الرجی سے راحت ملنے کی امید ہے۔
شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان تاحال موجود نہیں ہے۔

















