Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افواجِ پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، ماریہ واسطی کا 6 ستمبر پر پیغام

ماریہ واسطی نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا

پاکستان شوبز کی باصلاحیت اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

یوم دفاع وشہداء کے موقع پر ماریہ واسطی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ معرکۂ حق میں بھی افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے عزم، حوصلے اور حب الوطنی کی روشن مثال ہیں۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں