آبنائے ہرمز سے باہر نکلتے ہوئے عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر دھماکے کا نشانہ بن گیا، تاہم واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور ٹینکر سفر جاری رکھنے کے قابل ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 16 ناٹیکل میل مشرق میں پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر کے بائیں جانب دھماکا ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باوجود جہاز کو اپنی مدد آپ کے تحت سفر جاری رکھنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آرہی اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ سمندری راستے سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔


















