Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل کروم نے صارفین کی درینہ خواہش پوری کردی

اس فیچر میں تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا حوالہ موجود ہے

 گوگل کروم  نے صارفین کی درینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے پی ڈی ایف فائلز کا براہِ راست دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ممکن ہوسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق گوگل کروم میں پی ڈی ایف ٹرانسلیشن فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے، جو فی الحال براؤزر کے کروم کینری (Canary) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

اس فیچر میں تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا حوالہ موجود ہے تاہم فی الحال یہ فعال نہیں کیا گیا۔ اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائل میں موجود مواد کو اپنی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔ فی الحال فیچر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پی ڈی ایف فائل کے ریڈنگ موڈ میں ایک نیا Translate بٹن دکھائی دے گا، جس پر کلک کرکے صارف ترجمے کی سہولت حاصل کرسکے گا۔

اگر یہ فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا جاتا ہے تو صارفین کو پی ڈی ایف فائلز کا ترجمہ کرنے کے لیے الگ ٹولز یا ویب سائٹس استعمال کرنے کی ضرورت کم پڑسکتی ہے۔