معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز کے بعد باکسنگ کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی تیاری شروع کردی ہے
اسلام آباد میں معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ شروع کردی ہے۔
ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ہانیہ عامر کو باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر باکسنگ میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں اور ان میں اس کھیل کے لیے بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ باکسنگ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکاری کے میدان میں اپنی پہچان بنانے والی ہانیہ عامر اب باکسنگ رنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔
















