Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولاکوٹ میں شہید ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سندھ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا

نمازِ جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا

راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، شہید کے لواحقین  سینئر سول و عسکری اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہید کی فرض شناسی، بہادری اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ملک کے امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ سیکیورٹی ادارے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں