Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی؛ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

کے پی میں رواں سال دہشت گردی کے 2,456 واقعات رونما ہوئے جو اوسطاً روزانہ 10 بنتے ہیں

خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی پر صوبائی حکومت کی کارکردگی اور غیرسنجیدہ رویے پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 2,456 واقعات رونما ہوئے جو اوسطاً روزانہ 10 بنتے ہیں، ان دہشت گردی کے واقعات میں سولین اور سیکیوٹی فورسز بشمول 472 افراد شہید ہوئے جو اوسطاً یومیہ 2 شہادتیں بنتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے نتیجے میں 1,584 افراد زخمی و معذور ہوئے جو اوسطاً یومیہ 7 بنتے ہیں جبکہ رواں سال کے پی میں رونما ہونے والے 19 خودکش دھماکوں میں ملوث حملہ آور افغان باشندے تھے، افغان سرزمین سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور ڈرون حملوں نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ کردی ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان سے مذاکرات پر اصرار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز مسلسل جاری ہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اورکرائم ٹیرر نیکسز جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی تسلسل سے دہشت گردی سمیت افغان دراندازی پر خاموشی، جنازوں میں عدم شرکت، اپیکس کمیٹی کے اجلاس نہ کرنا اور پولیس و سی ٹی ڈی کی استعداد کار نہ بڑھانا دہشت گردی کی سہولت کاری ثابت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں