Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

نئی قیمتیں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ خبریں