اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے، خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انتونیوگوتریس اپنے دورے کے دوارن پاک بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کے ہیڈکوارٹرزکادورہ بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل این ڈی ایم اے میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے جہاں پاکستان کی عالمی امن، سلامتی، آفات سے نمٹنے کی کوششیں اجاگرکی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان 6 سے 8 اکتوبر تک ہوگا، انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔

















