افغانستان سے پاکستان میں جاری سرحد پار دہشت گردی کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آگیا، افغان طالبان رجیم پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی مکمل سرپرستی اور پشت پناہی کررہی ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی افغان دہشت گرد ‘صفت اللہ’ کی افغانستان میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان میں دہشت گردی کےمکروہ عمل میں ملوث خارجی دہشت گرد کوافغانستان میں ہیروکمانڈر کا لقب بھی دیا گیا۔
افغان میڈیا نے بتایا کہ ہلاک خارجی افغان دہشت گرد کی تعزیتی تقریب میں فتنہ الخوارج کے جھنڈے والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔
افغانستان میں ان دہشت گردوں کی تعزیتی تقریبات اورفتنہ الخوارج کے جھنڈوں کی نمائش افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہے۔















