Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 2 افراد جاں بحق

ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا

سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی اتحادی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے دونوں ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے کی جانب آنے والے ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی سمت داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔

 

متعلقہ خبریں