کراچی کے علاقے نیوٹاؤن بہادرآباد میں معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)، سی آئی اے اور ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس مشترکہ طور پر گاڑی کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اے وی ایل سی تمام تکنیکی پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی چوروں کا سراغ لگائے۔
ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ فنکار اور آرٹسٹ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرا چنا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے اور حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
















