Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی عالمی رینکنگ میں سر فہرست

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے

وزارتِ قومی صحت نے ہیپاٹائٹس سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی، جس کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 38 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال تقریباً 48 ہزار افراد اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

وزارتِ قومی صحت کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس سے ہونے والی اموات کے حوالے سے بھی دنیا کے دس سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔