Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو؛ رجب بٹ کی زبان پھسل گئی یا جان بوجھ کر ایسا کہا؟ ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو پر شدید تنقید کی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک برانڈ کی تشہیری تقریب میں شرکت کی جہاں خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تقریب کے دوران خاتون میزبان نے رجب بٹ سے مذاقاً کہا کہ وہ انہیں اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں جس پر یوٹیوبر نے جواب دیا کہ ’’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘‘

رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کردی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو پر شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آگئی ہے۔

کئی دیگر صارفین نے بھی یوٹیوبر کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کے طرزِ گفتگو پر سوالات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں