Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوا کے بگولے میں چلتی کار غائب؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ہوا کے بگولے میں چلتی کار کے غائب ہونے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو امریکا کے وسطی علاقے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے کو طاقتور طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، شدید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 ایسے میں بائیں جانب سے ایک کار نمودار ہوتی ہے اور شدید طوفان کی زد میں آجاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی طوفان میں تباہ وبرباد ہوجاتی ہے اور اس میں سوار ایک خاتون سڑک پر زخمی حالت میں پڑی ملتی ہے۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ گاڑی میں کل کتنے لوگ موجود تھے، جبکہ ویڈیو پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود شخص نے بنائی ہے جس نے گاڑی کو فوری بریک لگاکر بگولے میں داخل ہونے سے روک لیا تھا۔

متعلقہ خبریں