Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلی اور خرگوش کی دوستی نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ  کر حیرانگی ہوتی ہے۔

 یہ حقیقت ہے کہ محبت اور دوستی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں خرگوش اوربلی کی انوکھی دوستی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی اور خرگوش جو کے ایک جیسے رنگ ہونے کی وجہ سے صارفین  کی توجہ کا مرکز بن رہے ہے بڑے مزے سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہیں۔

ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک  صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری ایسی دوستی۔
مزید پڑھیں

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔

واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی  حیران ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں