دنیا میں بہت سے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کچھ ایسا کر جائیں جن سے انہیں شہرت حاصل ہو وہ ان کا نام دنیا بھر میں پہچانا جائے اسی سوچ کے حامل بلال الیاس نے بھی ایک منفرد کارنامہ انجام دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان کے بلال عباس جو کہ پہلے ہی دو عالمی اعزاز پانے نام کر چکے ہیں نےاس بار عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کی پہچان کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے انہوں نے 1 منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانوں کو پہچان کر ایک اور نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس مقصد کے لیے انہیں ٹیلر سوئفٹ کے 50 سب سے زیادہ مشہور اور فروخت ہونے والے گانوں کے صرف بول سنائے گئے تھے جو بے ترتیب انداز میں تھے اور گانے کے بیچ سے لیے گئے تھے جسے ایک شخص بلند آواز میں ان کے سامنے پیش کررہا تھا۔ تاہم بلال نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 34 گانوں کو درست پہچان کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

بلال نے 1 منٹ میں 34 گانوں کو پہچان کر سابقہ عالمی ریکاڈ کو توڑا ہے اس سے پہلے یہ ریکارڈ کی 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کیاتھا جس میں انہوں نے 1 منٹ میں 27 گانوں کو پہچانا تھا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے بلال عباس جھنڈیر جن کی عمر صرف بیس برس ہے انہوں نے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں بچپن سے ہی ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہوں میں اس کا بہت بڑا مداح ہوں اور میں نے ان کا ہر گانا سنا ہے میں ان کے تقریباً کسی بھی گانے کو بولوں سے پہچان سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ جھنڈیر اس قبل بھی کئی عالمی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں جس میں 1 منٹ میں جانوروں کی آوازوں کو سن کر سے سب سے زیادہ 23 جانوروں کو پہچاننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جبکہ وہ 1 منٹ میں جسٹن بیبر کے سب سے زیادہ 29 گانے اور ان کے بولوں کو پہچانے کا ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے ٹائٹل پر سب سے زیادہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔
بلال نے ٹیلر سوئفٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے بارے میں جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ ان کے گانے لکھنے کا انداز ہے جو ہمیشہ میرے دل کی گہرائیوں میں چھا جاتا ہے۔ان کے گانوں میں سچائی کا عکس ہوتا ہے، دھن میں جذباتی گہرائی، اور ذاتی سطح پر سامعین سے جڑنے کی صلاحیت یہی وہ تمام باتیں ہیں جن کی وجہ سے میں ٹیلر سوئفٹ کا سب سے بڑا مداح ہوں اور ان کی تعریف کرتا ہوں۔




















