میکسیکو کا ایک بیوٹی سیلون اپنی تشہیری ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کچھ بہت ہی برے بلکہ بھیانک میک اپ کیا ہے جسے دیکھ میک اپ سے نفرت ہونے لگتی ہے۔
واضح رہےکہ فی زمانہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فرامز مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں انہیں میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ جب آپ ایک ایسی پروڈکٹ یا سروس کو فروغ دینا چاہتے ہیں جسے کوئی بھی پیسے دےکر نہیں خریدے گا۔
@ohioesthetic Por un 2024 con más belleza #añonuevo #CapCut ♬ DILUVIO – Rauw Alejandro
اسی طرح ایک میکسیکن بیوٹی سیلون جو انتہائی برے میک اپ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کر کے لوگوں کی توجہ حاصل اور فالوورز کو حاصل کر رہا ہے۔اوہیو استیھٹک کی یہ ٹک ٹاک ویڈیوز بالکل اسی طرح کی ہیں جس میں انہوں نے ایک سیلون کی عجیب و غریب میک اپ کی نمائش کی ہے۔
اس میک اپ لک کو انہوں ’’میک اپ ٹو گو سائن دی ڈئورس‘‘یا ’’ویلنٹائن ڈے پر جب آپ نے سوچا کہ آپ سنگل ہیں‘‘ جیسے کیپشن کے ساتھ یہ کلپس وائرل ہورہی ہیں جس میں نوجوان خواتین کو میک اپ کی موٹی تہوں کے ساتھ مکمل طور پر تبدیل ہوتے دکھا گیا ہے لیکن یہ میک اپ بلکل بھی اچھا نہیں ہے۔
@ohioesthetic Sigame para más contenido ☺ #coquette #Makeup Modelo de: #jennydominguezmakeup Edición: Ohio Esthetic 👡
اس ویڈیو پر ٹک ٹاک صارفین نے اپنے ملے جلے تاثرات بیان کیے ہیں جس میں کسی لکھا کہ جب وہ میک اپ کرتی ہیں یہ انداز انہیں یاد آجات ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ خدا آپ کے ٹیلنٹ کی حفاظت کرے اور بھول جائے کہ اس نے اسے کہاں رکھا ہے ۔




















