Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی کوریا میں بزرگ خواتین کا ابھرتا ہوا میوزیکل بینڈ

سنی اور سات شہزادیاں نامی میوزیکل گروپ جنوبی کوریا کے ایک دیہات سے تعلق رکھتا ہے لیکن اب تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ریپیر گروپ کے تمام اراکین 70 یا 80 سال کی خواتین ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے گزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والا یہ گروہ اب دنیا بھر میں کنسرٹ کررہا ہے۔ تمام بزرگ خواتین، بیگی کپڑے پہنتی ہیں تازہ عہد کا فیشن کرتی ہیں، ان کے گلے میں سونے کی زنجیرین ہیں لیکن ان میں دیہاتی رنگ نمایاں ہے۔

تمام خواتین کو یہ قلق ہے کہ وہ غربت میں رہیں اور تعلیم مکمل نہ کرسکیں ۔ یہاں تک کہ تمام خواتین نے بنیادی تعلیم 2016 میں حاصل کی اور بنیادی کوریائی حروفِ تہیجی یعنی ہینگول سیکھے۔

گروپ لیڈر کا نام پارک جیوم سن ہے جن کی عمر 81 سال ہے اور انہوں نے انٹرنیٹ پر ریپ سونگ دیکھ کر گانے کا سلسلہ شروع ہوا اور محنت کرکے اب اس مقام تک پہنچ چکی ہے۔

سنی اینڈ سیون پرنسس کا پہلا گانا گاؤں کے کھیتوں میں فلمایا گیا جس کے بعد پہلا کنسرٹ ایک مقامی اسکول میں منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں ٹی وی چینلز اور ملک بھر میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کئی کنسرٹ ایشیا کے دیگر ممالک میں کئے گئے ہیں ۔