برطانوی شہر کینٹ کے ساحل پر بہت تیزی سے لگ بھگ ہزاروں ستارہ مچھلیاں مردہ پائی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ماہرین بھی حیران ہیں۔ انتظامیہ نے پالتو جانوروں اور بچوں کو ان سے دور رکھنے کی درخواست کی ہے۔
پیر اور منگل کے روز مردہ مچھلیوں کی تعداد بڑھتی گئی جس پر تفتیش جاری ہے۔ ذیادہ تر جانور مارگیٹ ونٹر گارڈن اور لائیڈو کےدرمیان موجود ہیں جو مارگیٹ کا مشہور ساحل بھی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد مردہ ستارہ مچھلیوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہے۔

اس سے قبل کئی روز تک اس خطے کا موسم بہت خطرناک تھا ، سخت بارشوں کے بعد علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ دوسری جانب بحری حیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کی عدم موجودگی والے سمندری جانور ساحلوں کا رخ کرتے ہیں اور مرجاتےہیں ، کیونکہ وہ کم گہرے پانیوں میں رہنا پسند کرتےہیں ۔




















