
پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، تیاریاں مکمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات 2024 کیلئے ووٹنگ کل ہو گی، پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہو گی، ملک بھر کے







