
علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں، پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا







