
ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ہونے والے فائنل میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کے بعد بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدائی تین بلے باز







