Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

شہر قائد کے علاقے گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

کراچی کے علاقے لانڈھی، قائد آباد، شاہ فیصل اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔ بھینس کالونی، رزاق آباد اور اسٹیل ٹاؤن میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔